کچی مہیشوری میگھواڑ پنچایت کے زیرِ اہتمام یومِ استاد کی تقریب، اساتذہ اور نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

تشکر نیوز: کچی مہیشوری میگھواڑ پنچایت نے یومِ استاد کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں لیاری کے اساتذہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ تقریب کے دوران برادری کے نوجوانوں کو قومی خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

کراچی پولیس آفس میں ٹریفک مینجمنٹ پر اہم اجلاس، ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ کے احکامات

اس کے علاوہ، مہندی کورس مکمل کرنے والی لڑکیوں اور ارینا ملٹی میڈیا سے مختلف کورسز مکمل کرنے والے بچوں کو بھی سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ مہشوری کمیونٹی کے بچوں نے انگریزی میں تقریریں کرکے اپنے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔

a6182ac7 274c 4e7a a0b2 860ba0116d7c a4769827 2184 45d6 858c eef91fa53cce 7da57710 6990 43fc bbb1 f9067169165d 0ea886a1 b0c1 414e 973d 14f14e29f0a3

ہنر فاؤنڈیشن کی نمائندہ، میڈیم ماجدہ، نے مہیشوری کمیونٹی کو کراچی کی بہترین کمیونٹی قرار دیا۔ ارینا ملٹی میڈیا نے کمیونٹی کے بچوں کے لیے 50 اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا، جبکہ کلک پاکستان کے سربراہ محمد عاصم نے اس شاندار تقریب پر برادری کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی میزبانی کمیونٹی کے نوجوان ایمبیسیڈر مہیش کوچرا نے کی۔

One thought on “کچی مہیشوری میگھواڑ پنچایت کے زیرِ اہتمام یومِ استاد کی تقریب، اساتذہ اور نوجوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!