تشکر نیوز: کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں ڈوبنے والے 10 سالہ بچے سلیمان کی لاش گزشتہ روز سے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران برآمد کر لی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق سلیمان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری تھا، جسے آج مکمل کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دو بچے نالے میں ڈوب گئے تھے، جن میں سے ایک کی لاش پہلے ہی نکال لی گئی تھی جبکہ سلیمان کی لاش آج ریکور کی گئی ہے۔

