تشکر نیوز: وفاقی دارالحکومت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ کے لئے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی ایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں بے قاعدگیوں پر تشویش، سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن کا حصہ بننے کا اعلان
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فوج ایس سی او سمٹ کے دوران 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی، اور آج رات 12 بجے اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی مکمل کرلی جائے گی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کے دوران اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جے شنکر کے پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کرے گا۔
یہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھیجا تھا، جس کا مثبت جواب ملنے پر اس دورے کا انعقاد ہورہا ہے۔