کشمور پولیس کا تیسرے روز بھی سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری، مشکوک افراد زیر حراست

کشمور: تھانہ دیراسرکی کے علاقے میں کشمور پولیس کا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے۔ یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جس میں بختربند گاڑیاں، سی آئی اے، مددگار فائیٹرز، اور ریپڈ رسپانس ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں۔

ملائیشیا چلو! ایجوکیشن اینڈ ٹورزم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر، پاکستان ملائیشیا تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

c58293a7 22a0 427c 8fcc 32382149a70d

 

7ee5de24 ed83 4632 a6bb 0ae8a49b5fdf

آپریشن کے دوران تین مشکوک افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بغیر نمبر پلیٹ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کو بھی تحویل میں لے کر ان کی ویریفکیشن کی جا رہی ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے گھروں اور ٹھکانوں کی تلاشی کے دوران مزید پانچ ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کر دیا۔ کشمور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

One thought on “کشمور پولیس کا تیسرے روز بھی سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری، مشکوک افراد زیر حراست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!