تشکر نیوز: ملیر میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جمالی پل کے قریب سے منشیات فروش محمد یوسف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک اسکول بیگ میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس کے 5 پیکٹس برآمد کیے گئے۔
بہادرآباد میں ضمیر انصاری بار بی کیو اور کارخانہ سیل
حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، یہ کارروائی منشیات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی، اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
