شاہ فیصل نمبر تین کی عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے صورتحال کنٹرول میں

کراچی: شاہ فیصل نمبر تین کی عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے صورتحال کنٹرول میں

کراچی میں شاہ فیصل نمبر تین میں واقع ایک عمارت میں آج صبح آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ کی شدت کے پیش نظر ریسکیو 1122 سندھ نے فوری طور پر کارروائی کا آغاز کیا اور ایندھن کی آگ کی وجہ سے فام کا استعمال کیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوراً رسپانس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کیا گیا، اور عمارت میں سرچنگ کے دوران ایک جاں بحق شخص کو نکال لیا گیا۔ متوفی کی شناخت 55 سالہ نامعلوم مرد کے طور پر ہوئی۔

عمارت کی چھت پر پھنسے افراد کو بھی باحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ سرچنگ اور کولنگ کے عمل کے بعد آخری سرچ آپریشن مکمل کیا جائے گا۔

 

 

ریسکیو آپریشن میں پانچ سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا، جن کی مدد سے آگ پر قابو پانے اور عمارت میں موجود افراد کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

53 / 100

One thought on “شاہ فیصل نمبر تین کی عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے صورتحال کنٹرول میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!