کراچی (نمائندہ خصوصی): پاکستان سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی نے نشتر پارک میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور لٹیرے حکمران ملک کی وحدت کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ قادیانیوں کو ملک کے لیے غدار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان کو بچانے اور قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑیں گے۔
کراچی: آشنا کے ساتھ مل کر شوہر پر فائرنگ کا منصوبہ، ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام
انہوں نے کہا کہ قادیانی نواز عناصر ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں اور ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ شاداب رضا نقشبندی نے اعلان کیا کہ پاکستان سنی تحریک ربیع الاول کے بعد ملک گیر رکنیت سازی مہم کا آغاز کرے گی اور تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے لیے جدید تعلیمی اداروں کے قیام کے ساتھ منظم تحریک چلائی جائے گی۔
انہوں نے 1974 میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی کامیابی کو پاکستان سنی تحریک کی ایک عظیم فتح قرار دیا اور اس کا جشن منانے کا اعلان کیا۔ مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی حمایت بند کرے، اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
کانفرنس میں پیر سید مظفر حسین شاہ، علامہ اشرف گورمانی اور دیگر علمائے کرام بھی شریک تھے۔