کراچی(اسٹاف رپورٹ تشکُّر نیوز) محتسب اعلی کے فیصلے پر اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی ہدایت پر چاندنی چوک ناظم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔شکایت کے مطابق تمام غیرقانونی رکھے سامان کو ہٹادیا گیا میئر کراچی مرتضی وہاب کی ہدایت پر محتسب اعلی کے احکامات پر چاندنی چوک ناظم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا آپریشن میں غیرقانونی سامان کو ہٹا دیا گیا
تجاوزات کا صفایا کرکے جگہ کو کلیئر کیا گیا
کاروائی سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروجمنٹ کے ایم سی عمران احمد راجپوت کی زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کی موجودگی میں کی گئی کاروائی میں ڈائریکٹر سینٹرل کامران علوی ,ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسٹاف اینٹی انکروجمنٹ نے حصہ لیا ۔اس موقع پر پولیس بھی ہمراہ تھی
