توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست خارج کردی‘ سابق وزیراعظم کی نااہلی برقرار رہے گی

اسلام آباد: عدالت نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس کا فیصلہ جاری کردیا،

جس میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی، اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست خارج کردی،

اس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم کی نااہلی برقرار رہے گی۔ادھر نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں، نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اورتفتیشی افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔

حتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ کے دورا ن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 108 تحائف ملے، 108 تحائف میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے، تحائف کو کم مالیت کا ظاہر کرکے اپنے پاس رکھا گیا، ملزمان نے سعودی ولی عہد سے ملنے والا جیولری سیٹ بھی کم مالیت پر حاصل کیا، بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد سے ملا جیولری سیٹ توشہ خانہ میں جمع کرایا ہی نہیں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی کی، ملزمان تحائف کو توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند تھے۔

ا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!