تعمیر لیاقت آباد ٹاون پروگرام کے تحت لیاقت آبادمیں پارکوں کا افتتاح

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پردہ پارک کا افتتاح کیا
کراچی کے عوام کے اختیار کے لئے لڑیں گے: حافظ نعیم الرحمن
ہم کراچی کے مینڈٹ کا احترام کرتے ہوئے کراچی کا حق لیں گے: حافظ نعیم الرحمن
عوامی امنگوں کے مطابق لیاقت آباد ٹاون کی تعمیر کریں گے: فراز حسیب
مورخہ؛۔21 دسمبر 2023
کراچی ( اسٹاف رپورٹر تشکُّر نیوز ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے تزین و آرائش کے بعد پردہ پارک لیاقت آباد کا افتتاح اور محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر لیاقت آباد ٹاون کے چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، میونسپل کمشنر دریا خان پتافی، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی، ڈائریکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد نقی، فیلڈ انچارج عبدالوہاب و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ پردہ پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ طویل عرصے سے لیاقت آباد میں تعمیر و ترقی کا کام تقریبا رکا ہوا تھا، یہاں پر کچرے کے ڈھیر تھے، ذیادہ تر پارک تباہ حال تھے آج الحمدللہ ہمارے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری، معین عباس مدنی او ر ماشااللہ فراز حسیب کی پوری ٹیم موجود ہے۔ جو مستعدی سے کام کر رہے ہیں اورآپ کو معلوم ہے کہ ٹاؤنز میں جو بجٹ ہے وہ ابھی ایک ڈیڑھ مہینے پہلے ہی پاس ہوا ہے پاورز ہی نہیں تھے جیسے ہی بجٹ پاس ہوا ہے اس کے بعد سے انہوں نے کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور لیاقت آباد ہرا بھرا ہونے لگا ہے الحمدللہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ اس وقت جب کہ ہم دیکھتے ہیں کہ تمام محکمے ڈی والو نہیں کیے گئے ہیں جس طرح بلدیاتی اداروں کو ڈی والو ہونے چاہیے تھا۔ سولڈ ویسٹ کا الگ محکمہ ہے اور وہ جو معاہدے ہوئے ہیں اس کے مطابق متوازی نظام چل رہا ہے اسی طرح جو پانی کے اورسیوریج کے مسائل ہیں وہ شدید نوعیت کے ہیں اور واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اس کی ذمہ دار ہے ہے جس کے چیئرمین میئر ہوتے ہیں اور جگہ جگہ پورے شہر میں اس کی پرابلم موجود ہے اسی طرح محدود اختیارات ہیں لیکن جو وعدہ جماعت اسلامی نے الیکشن سے پہلے کیا تھا کہ اختیار سے زیادہ کام کریں گے اور عوام کے اور کراچی کے لوگوں کے اختیار کے لیے لڑیں گے یہ دونوں کام الحمدللہ جماعت اسلامی کر رہی ہے ابھی تو آغاز ہوا ہے اور آغاز میں ہی آپ نے دیکھا بھی میں نے چند دن پہلے ناظم آباد میں نارتھ ناظم آباد میں پانچ پارکوں کا افتتاح کیا تھا۔ حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاوسز کا کوئی بل پینڈنگ میں نہیں جائے گا جو پیسے جس کے ہیں وہ ادا کریں گے ہماری اپنی ترجیحات ہیں ان ترجیحات میں ہمارے کے ایم سی ہمارے ٹاؤنز کے عملے کی بہت سارے واجبات ہیں ان واجبات کو ہم نے جگہ جگہ ادا کرناشروع کر دئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!