کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ رات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

دوران حراست ملزم کی موت: نارووال پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دے دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مغرب سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے۔

دوسری جانب بارش کا نیا اسپیل ملک بھر میں آج سے بارشیں برسائے گا، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22 اضلاع نئے اسپیل سے بارش کی زد میں آئیں گے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، الرٹ کے مطابق نیا اسپیل ژوب، کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خضدار اور قلات سمیت صوبے کے 22 اضلاع کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے، شدید بارشوں سے قلات، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار کے ندی نالوں میں شدید طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو تمام اضلاع کے پکنک پوائنٹس اور نشیبی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ادھر خلیج بنگال کی ہواؤں کے زیرِ اثر آج سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، مٹھی، میرپورخاص، جیکب آباد، ٹنڈو الہٰیار، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بادل برس پڑے، گلبرگ، جیل روڈ، شیرپاؤ پل، کینال روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے راولپنڈی، اٹک چکوال، جہلم، منڈی بہاالدین، گوجرات، گوجرانولا، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، چنیوٹ، قصور، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، جھنگ اور میانوالی سمیت پنجاب کے بیش تر شہروں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، بارشوں کا یہ اسپیل 4 ستمبر تک جاری رہے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور شمالی وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسمعیل خان، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہاور بٹگرام میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 

 

پی ڈی ایم اے نے آج اور کل تیز بارشوں سے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا الرٹ جاری کردیا ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

56 / 100

One thought on “کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی، ہلکی بارش کا امکان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!