وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ٹھٹہ، بدین اور کندھکوٹ میں پانی جمع ہونے کا نوٹس، فوری نکاسی کی ہدایت

تشکر نیوز:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ٹھٹہ، بدین، اور کندھکوٹ کے شہری علاقوں میں پانی جمع ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر پانی کی نکاسی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ چونکہ بارش رک چکی ہے، آج ہی پانی نکالا جائے اور راستوں کو بحال کیا جائے۔

 سندھ حکومت نے سندھ پریمیئر کرکٹ لیگ کے لیے کراچی یا حیدرآباد میں کرکٹ کرانے کی تجویز دے دی

 

 

وزیراعلیٰ سندھ نے پانی جمع ہونے کی وجوہات پر بھی رپورٹ طلب کی ہے اور واضح کیا کہ اگر پانی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جمع ہوا ہے، تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے ڈی سیز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اقدامات کریں اور صورت حال کو کنٹرول کریں۔

61 / 100

One thought on “وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ٹھٹہ، بدین اور کندھکوٹ میں پانی جمع ہونے کا نوٹس، فوری نکاسی کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!