نیو کراچی ٹاؤن: تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں سبقت

تشکر نیوز:  نیو کراچی ٹاؤن نے ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤنز میں سبقت لیتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ماہ ستمبر کی تنخواہیں 29 اگست کو ہی ادا کر دی گئیں، جس پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی پروفیسر ڈاکٹر محمد لائق زرداری کی ساتویں برسی پر آرٹس کونسل کراچی میں شرکت

نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے تنخواہوں کے چیک پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے باوجود OZT (آکٹرائے ضلعی ٹیکس) میں اضافہ نہ ہونے کے باعث مالی مشکلات کے باوجود، ہم نے اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے یہ عمل ممکن ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ حالیہ بارشوں کے دوران نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے فوری اقدامات کرتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی کی جس کے باعث ٹریفک کی روانی برقرار رہی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے OZT کی بروقت فراہمی کی بدولت ہم نے تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ کیا۔ وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن: تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں سبقت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!