اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم کے تحت ایک اور بڑی کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ایک ملزمہ، جو اسلام آباد کے ایک معروف تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہی تھی، کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس کی بروقت کارروائی، مسروقہ بھینسیں اور مزدا ٹرک برآمد، ملزمان کی تلاش جاری
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے ملزمہ کو تعلیمی ادارے کے قریب سے گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 4.8 کلو چرس اور 1.2 کلو افیون برآمد ہوئی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کر کے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے تک پہنچا رہی تھی اور یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرتی تھی۔
ملزمہ کا تعلق پشاور سے ہے اور اس کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف کی یہ کارروائی منشیات کے خلاف جاری مہم میں ایک اور اہم قدم ثابت ہوئی ہے۔