ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے، شان مسعود

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ لائن اپ ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کریں، کوشش ہو گی کہ بنگلادیش کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے تین دہشتگرد مارے گئے

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے، مزید کہا کہ امام الحق ہمارے سسٹم کا حصہ ہیں، انہیں اس سیریز میں آرام کروایا گیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ محمد حریرہ پچھلے 3، 4 سال سے ڈومیسٹک میں پرفارم کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ محمد حریرہ کو اسکواڈ میں شامل کرکے ان کا پوٹینشل دیکھنا ہے، انہیں ٹیم میں بھی شامل کرسکتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ صائم ایوب نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی، ہم انہیں پورا چانس دینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں بدقسمتی سے جیت نہ سکے لیکن کرکٹ اچھی کھیلی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں کمزور حریف جیسی کوئی چیز نہیں، کوشش کریں گے کہ بنگلہ دیش ٹیم کے خلاف جارحانہ کرکٹ کھیلیں ۔

شان مسعود نے مزید کہا کہ آپ کو ایک ٹیسٹ ٹیم کے طور پر مختلف کنڈیشنز میں کھیلنا ہوتا ہے، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب بھی ہم نے راولپنڈی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی ہے تو کنڈیشنز نے اسپنرز کے بجائے گیند بازوں اور بلے بازوں کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس مختلف کوچز ہیں اور ان کا مائنڈسیٹ کلچر مختلف ہےلیکن ہمیں خود کو اور اپنی ٹیم کو بھی دیکھنا ہے کہ ہم بطور ٹیم کہاں پر پہنچنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ مضبوط ہے، ہمارے پاس 6 بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں آپ کو میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔

ٹیم کامبینیشن کے حوالے سے شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کو دیکھنا ہے، اس وقت جو ہماری پوزیشن ہے اور جو ہوم میچز ہیں ہمیں کم از کم ان کو جیتنا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ محمد علی پی ایس ایل میں ایک سرپرائز پیکچ کے طور پر نظر آئے تھے لیکن ہم سب نے ان کی باؤلنگ کو کافی عرصے سے دیکھا ہوا ہے اور کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہم نے ان کا انتخاب کیا ہے۔

 

 

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمارا دھیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پر ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم فائنل جیتیں لیکن فائنل جیتنے کے لیے آپ کو اپنے ہوم میچز جیتنے ہوں گے، انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں کافی تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں اور ان کے پاس کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو باصلاحیت ہیں اور بنگلہ دیش ایک ایسی ٹیم ہے جو درست سمت میں جاررہی ہے۔

57 / 100

One thought on “ہمارے پاس مضبوط فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے، مخالف ٹیم کوکمزور نہیں سمجھتے، شان مسعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!