ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کے لوازمات پر اہم اجلاس

تشکر نیوز:  ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کے لوازمات اور تخمینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی ٹریفک، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی ٹریننگ، ضلعی ایس ایس پیز، ایس ایس پی مددگار، ایس پی کرائم سین یونٹ، ایس پی انویسٹیگیشن اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔

وزیر دفاع کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، نیول چیف سے ملاقات میں بحری سیکیورٹی اور منصوبوں پر تبادلہ خیال

اجلاس کے دوران، ڈی آئی جی ٹریننگ اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے فرداً فرداً پولیس ٹریننگ کے حوالے سے درکار ضروریات اور تخمینے کی تفصیلی بریفنگ دی۔

 

پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ٹریننگ لوازمات کے حوالے سے موجود مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کرائم اور انویسٹیگیشن کے ڈیٹا بیس کو ہر صورت میں اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایات بھی دی، تاکہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کے لوازمات پر اہم اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!