کراچی: گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں کے تناظر میں، ایم کیو ایم نے مسلم لیگ ن کو خبردار کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی حکومت کے قیام کے وقت طے پایا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے۔
بشری بی بی کی مزید مقدمات میں گرفتاری کیخلاف درخواست دیگر کیسز کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کا گورنر ایم کیو ایم کا نمائندہ ہے، اور اگرچہ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری رہی ہیں، مگر یہ بات اہم ہے کہ تبدیلی کی صورت میں ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا۔
