اوکاڑہ: نویں جماعت کا پرچہ نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں نویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ نہ دینے پر ایک شخص نے اپنی بہن کو گولی مار کر قتل کردیا۔

تشکر اخبار کی رپورٹ میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے حوالے سے بتایا گیا کہ 16 سالہ سعدیہ نے ساہیوال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر انتظام نویں جماعت کے امتحان میں شریک ہوئی لیکن اس نے ریاضی کا پرچہ نہیں دیا تھا، جب نتیجہ کا اعلان ہوا تو اس کے گھر والوں کو اس حوالے سے پتا چلا۔

سفید ہاتھی پی آئی اے نے قومی خزانے کو 830 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، وزیرِ نجکاری

لڑکی کے بھائی عادل حسین نے اس پر غصہ کیا اور دونوں کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا، ہفتے کی رات سعدیہ اپنے کمرے میں تھی جب عادل دوبارہ لڑکی پر چیخا تاکہ اسے امتحان میں ناکام ہونے کا سبق سکھائے۔

ملزم نے ہتھیار نکالا اور اپنی بہن پر 6 گولیاں چلائیں اور فرار ہو گیا جبکہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رورل ہیلتھ سینٹر حجرہ جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

سعدیہ اور عادل کے والد فوت ہو چکے ہیں، حجرہ پولیس نے ان کی والدہ ساجدہ بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “اوکاڑہ: نویں جماعت کا پرچہ نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!