بشری بی بی کی مزید مقدمات میں گرفتاری کیخلاف درخواست دیگر کیسز کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق فائل چیف جسٹس کو ارسال کرنے کے علاوہ سابق خاتون اول کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست دیگر کیسز کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل سردار شہباز کھوسہ اور نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے، شہباز کھوسہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی گئی، بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ پہلے کیس میں سزا معطل ہو گئی، عِدت کیس میں بشریٰ بی بی بری ہو چکی ہیں۔

اوکاڑہ: نویں جماعت کا پرچہ نہ دینے پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سزا معطل ہو گئی لیکن تو اپنی جگہ برقرار ہے، ریاست کی ہی مہربانی سے سزا معطل ہوئی، بشریٰ بی بی کا کیس یہ ہے کہ توشہ خانہ میں 108 تحائف ہیں تو کیا نیب 108گرفتاریاں ڈالے گا؟ آپ توشہ خانہ کے کتنے سیکوئل کریں گے؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ یہ سیکوئل نہیں ہے، نیب تفتیش کر رہا ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ نیب کب اپنے خودمختار سٹیٹس اپنائے گا؟ نیب کی طرف سے بریت کے دن وارنٹ گرفتاری جاری ہونا محض اتفاق تھا؟ کیا 13 جولائی کی میجک ڈیٹ محض اتفاق تھا؟

نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے جواب دیا کہ جی بالکل، یہ محض اتفاق تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں پھر نیب کا یہ مؤقف ریکارڈ کر لیتا ہوں، 108 تحائف ہیں تو کیا نیب تمام میں الگ الگ گرفتاریاں ڈالے گا؟ پھر یہ سمجھا جائے کہ جب بھی کوئی بریت ہو گی تو نیب نئی گرفتاری ڈالے گا؟

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ بشری بی بی تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی تھیں، 13 جولائی کو ہی بشری بی بی کی گرفتار محض اتفاق تھا،

عدالت نے بشری بی بی کی مزید مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دیگر کیسز کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس اسلام آباد آفس کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “بشری بی بی کی مزید مقدمات میں گرفتاری کیخلاف درخواست دیگر کیسز کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!