خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور گھٹکا ماوا فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا۔ ملزمان کو اجمیر نگری کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر یہ کارروائی کی گئی۔
ملزم شاہجہان ولد شیروان کے قبضے سے 1080 گرام (ایک کلو سے زائد) چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 405/2024 درج کیا گیا ہے۔ ملزم لیاقت ولد شیروان سے 525 گرام (آدھا کلو سے زائد) چرس اور نقد رقم برآمد کی گئی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 403/2024 درج کیا گیا ہے۔ ملزم صدام حسین ولد ریشم خان کے قبضے سے 510 گرام (آدھا کلو سے زائد) چرس اور نقد رقم برآمد ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 402/2024 درج کیا گیا ہے۔
ملزم شہزاد ولد طاہر شاہ کے قبضے سے 110 پڑھیاں مضر صحت گھٹکا ماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی، جس کے خلاف مقدمہ نمبر 404/2024 درج کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔
