تشکر نیوز: حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی معاز محبوب، افتخار عالم اور حق پرست عوام نے آج کراچی میں بنیادی سہولتوں کی کمی اور معاشی بحران پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بجلی، گیس اور پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے اور کراچی میں گرمی کی شدت 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر کے 50 سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی ہے۔
پاکستان نیوی کی جانب سے تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے لیے خصوصی تقریب
معاز محبوب اور افتخار عالم نے کراچی کے عوام کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مکین ہر چھوٹی سی چیز پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں، لیکن بدلے میں انہیں انفراسٹرکچر کی تباہی اور اسٹریٹ کرائمز کی بھرمار مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دور میں کراچی میں ایسی صورتحال نہیں تھی جیسی آج کل ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہری علاقوں میں کسی بھی قسم کی بہتری یا ترقی نظر نہیں آ رہی۔ پورے ملک میں سیاسی و معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے اور کراچی کو اس کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کے عوام اور پی آئی بی کالونی کے مکین بھی لوڈ شیڈنگ کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
حق پرست ارکان نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی آواز بلند کریں اور فیصلہ کریں کہ کراچی جو پورے ملک کی معیشت کو سہارا دیتا ہے، اسے اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ انہوں نے شیر کی ایک دن کی زندگی کو گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے بہتر قرار دیا اور آزاد کشمیر کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے اپنی آنکھیں دکھائیں تو حکومت نے انہیں ریلیف فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی اپنا حق لینے کے لیے ایک بڑی اسمبلی، شاہراہِ فیصل اور ایم اے جناح روڈ پر مظاہرہ کرنا ہوگا۔
