تشکر نیوز: جوہرآباد تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل شبیر احمد کی نماز جنازہ ویسٹ پولیس آفس میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی، جبکہ شہید کے ورثاء اور دیگر رشتہ دار بھی موجود تھے۔
کیماڑی: مچھر کالونی میں دو قتل اور ایک زخمی کرنے والے ملزم کی گرفتاری
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کانسٹیبل کے ورثاء کے ساتھ پوری سندھ پولیس کھڑی ہے، اور پولیس کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔