تشکر نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران چھ مختلف کارروائیوں میں 188 کلو منشیات برآمد کی ہیں اور 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملتان ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 800 گرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ شمالی بائی پاس پشاور کے قریب ایک گاڑی سے 52.8 کلو افیون اور 61.2 کلو چرس برآمد کی گئی، اور دو ملزمان گرفتار ہوئے۔
لیاقت آباد: پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار
رنگ روڈ پشاور میں ایک کوریئر آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل سے 48 کلو چرس برآمد کی گئی، جبکہ چناب ٹول پلازہ گجرات کے قریب ایک ملزم سے 18 کلو چرس ضبط کی گئی۔ بحریہ فیز 4 اسلام آباد میں ایک ملزم سے 4.8 کلو چرس اور بادامی باغ لاہور میں 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


