لیاقت آباد: پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ کیا۔ یہ مقابلہ سندھی ہوٹل کے آخری اسٹاپ پل کے نیچے، ندی کے کنارے، اور بانٹوا نگر کے قریب ہوا۔ ایس ایچ او لیاقت آباد کے دوران گشت کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت عبدالسمیع عرف ڈگرا ولد عبدالوحید کے نام سے ہوئی۔

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈے پر ٹارگٹڈ چھاپہ، 8 ملزمان گرفتار

مقابلے کے دوران زخمی ڈاکو کا ساتھی، ابوبکر عرف پیچک، اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے موقع سے 30 بور پسٹل، لوڈ میگزین، اور 4 خول کے ساتھ ایک موبائل فون بھی برآمد کیا۔ زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور اس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل، ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری رہے گی اور گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “لیاقت آباد: پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!