تشکر نیوز: کراچی میں لانڈھی پولیس نے حالیہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جن کی شناخت عمران اور عرفان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے پاس سے شہریوں سے چھینا گیا اسلحہ، موبائل فونز، اور نقدی برآمد ہوئی۔
جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا ملک میں لینڈ ریفارمز اور جاگیرداروں کے خلاف اقدامات کا مطالبہ
پولیس کے مطابق، ملزمان نے 21 جون کو زمان ٹاؤن کے علاقے میں ایک شہری سے لوٹ مار کی تھی، جس میں انہوں نے 9 ایم ایم پسٹل، موبائل، اور نقدی چھینی تھی۔ مقدمہ شہری کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاؤن میں درج ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اسلحہ لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے، اور وہ صنعتی ایریا روڈ پر فیکٹری ملازمین اور دفاتر جانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ ان ملزمان پر ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ، اور اسلحے کے مقدمات درج ہیں۔ مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔