TASHAKUR NEWS
نگراں حکومت الیکشن شفاف بنانے اور ووٹنگ کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہے تو عوام کے نمائندوں کو آگے آنے دیا جائے، شاداب رضا نقشبندی
پاکستان بنانے کیلئے علماء حق کردار مثالی ہے حکمران بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں، شاداب رضا نقشبندی
اہلسنت ملک کی اکثریت ہے حکمران اہلسنت کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں، شاداب رضا نقشبندی
اہلسنت ملک کی امن پسند اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیاں دینے والے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
ہمارے اکابرین نے دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ملک کی سلامتی کے لئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاداب رضا نقشبندی
کراچی (تشکر نیوز ) سر براہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ نگراں حکومت الیکشن شفاف بنانے اور ووٹنگ کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے، ملک کو ترقی کی جانب لے جانا ہے تو عوام کے نمائندوں کو آگے آنے دیا جائے، مہنگائی و بے روزگاری کی چکی میں پسے ہوئے عوام مضبوط و مستحکم نظام چاہتے ہیں، جمہوریت عوام کو سہولتیں فراہم اور استحصالی قوتوں سے محفوظ بناتی ہے، پاکستان بنانے کیلئے علماء حق کردار مثالی ہے، حکمران بانیان پاکستان کی اولادوں کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں، اہلسنت کے علماء ومشائخ پاکستان کی آزادی کیلئے قائد اعظم کے ساتھ ہر محاذ پر پہلی صف میں کھڑے تھے، پاکستان بنانے کیلئے ہمارے اباؤ اجداد اور اسلاف نے 22 لاکھ جانوں کے نذرانے دیئے ہیں، پاکستان کو مضبوط و مستحکم بنانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم امجدیہ کے مستہسم اعلیٰ علامہ ریحان امجد نعمانی سے ملاقات میں کیا، ملاقات میں پاکستان سنی تحریک کے نائب سربراہ بلال عباس قادری، سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری، رکن مرکزی رابطہ کمیٹی مبین قادری، مرکزی علماء بورڈ کنونیر علامہ طارق شہزاد مدنی، کراچی علماء بورڈ کنوینر علامہ انصر قادری و دیگر موجود تھے، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اہلسنت ملک کی اکثریت ہے حکمران اہلسنت کو آگے آنے کا موقع فراہم کریں، اہلسنت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش کو اتحاد سے ناکام بنائیں گے، اہلسنت ملک کی امن پسند اور ملک کی سلامتی کیلئے قربانیاں دینے والے ہیں، ہمارے اکابرین نے دہشتگردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، ملک کی سلامتی کے لئے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
