کراچی میں تمام پولیس اسٹیشنز کے مالی انتظامات کے لیے تربیت یافتہ ہیڈ محرران تعینات کیے جائیں گے: آئی جی سندھ

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے تمام پولیس اسٹیشنز میں مالی انتظامات کی نگرانی کے لیے اکاؤنٹ کورس تربیت یافتہ ہیڈ محرران تعینات کیے جائیں گے۔

کراچی گالف کلب میں 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا آغاز

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اکاؤنٹنٹ کورس برائے ہیڈ محرران سندھ پولیس کے 16ویں تا 22ویں بیچ کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے، آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس اسٹیشنز کے بجٹ کی مختص اور تقسیم کا مقصد انہیں مالی طور پر خود مختار بنانا اور مؤثر پولیسنگ اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ نے کامیاب ہونے والے 90 پولیس اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

2 2 4 1 5 4 6 2 7 2 8 2

آئی جی سندھ نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں اندرون سندھ کے پولیس اسٹیشنز کے ہیڈ محرران کی تربیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیسنگ میں جدت اور تبدیلی کے ذریعے محکمہ پولیس میں بدعنوانی کا تاثر ختم ہوگا اور انتظامی یا مالی نا انصافی کی شکایات میں کمی آئے گی۔

آئی جی سندھ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ سندھ پولیس میں بہترین اصلاحات اور بہتری لائی جائے تاکہ پولیس کی فلاح اور مؤثر کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں تمام پولیس اسٹیشنز کے مالی انتظامات کے لیے تربیت یافتہ ہیڈ محرران تعینات کیے جائیں گے: آئی جی سندھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!