وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا صفورا ٹاؤن کا دورہ، بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ

تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے صفورا ٹاؤن کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹاؤن چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ شہزاد عباسی اور دیگر اہم عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد حالیہ بارشوں کے بعد صفورا ٹاؤن کی صورتحال کا جائزہ لینا اور نکاسی آب کے مسائل کو حل کرنا تھا۔

پاک اور ترک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ

صوبائی وزیر نے صفورا ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں بارشوں کے بعد سیوریج اور بارش کا پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ انہوں نے خاص طور پر چشتی نگر نالے کا دورہ کیا اور وہاں موجود تجاوزات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایات دیں، تاکہ نالے کی نکاسی آب کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔

سعید غنی نے واضح کیا کہ "نکاسی آب کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جن جن علاقوں سے سیوریج اور بارش کا پانی نالے میں جاتا ہے، اس کی راہ میں تمام حائل رکاوٹیں فوری طور پر ختم کی جائیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں تاکہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا صفورا ٹاؤن کا دورہ، بارشوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!