پاک اور ترک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ

تشکر نیوز:  ترک بحریہ کے جہاز "کنالیاڈا” کے پاکستان کے خیر سگالی دورے کے بعد، پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ پٹرولنگ اور بحری مشقیں انجام دیں۔

ضلع کیماڑی میں پولیس کا موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان سے مقابلہ، دو گرفتار

ان مشقوں میں مختلف بحری آپریشنز شامل تھے، جن میں غیر روایتی خطرات کے خلاف دفاع، Visit Board Search & Seizure (VBSS)، اور ایئر ڈیفنس کی مشقیں شامل تھیں۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو بہتر بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا تھا۔

14 scaled e1722607342983 15 1 scaled e1722607364149

دورے کے دوران، ترک بحریہ کے چیف آف اسٹاف، وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کی قیادت میں ترک بحریہ کے وفد نے پاک بحریہ کے فیلڈ کمانڈرز اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور مزید تعاون کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ ترک وفد نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی پیش کی۔

یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “پاک اور ترک بحریہ کی شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشقیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو فروغ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!