ویسٹ، تھانہ اورنگی میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، ایک زخمی

تشکر نیوز:  ویسٹ کے تھانہ اورنگی کے علاقے سیکٹر 13 ایچ پاؤر ہاؤس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، 60/65 سالہ عابد حسین ولد تاج محمد فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گیا جبکہ 38/40 سالہ یوسف ولد ظہور محمد زخمی ہوا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی اور متعلقہ ایس ایچ او اور ٹیکنیکل ٹیم موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے داؤدی بوہرہ جماعت کے وفد کی ملاقات، سیکیورٹی اقدامات کی تعریف

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران پیش آیا۔ ملزمان گیس سلنڈر کی دکان پر واردات کے لیے آئے تھے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔

11 scaled

پولیس نے موقع واردات اور اطراف سے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ایس ایس پی صاحب نے کرائم سین کا دورہ کرتے ہوئے واقعے کے متعلق ایس ایچ او سے مکمل بریفنگ لی ہے۔ پولیس مزید تفصیلات اور تحقیقات کے نتائج کے انتظار میں ہے۔

 

66 / 100 SEO Score

One thought on “ویسٹ، تھانہ اورنگی میں فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق، ایک زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!