تھانہ بریگیڈ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم عرفان ولد عبدالسلام کو صمد پارک کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی نے اطلاع دی ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، ایمونیشن، اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔
کراچی: الفلاح شمسی سوسائٹی کے پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تین سابقہ ملازمین گرفتار
ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی نے بتایا کہ عرفان ایک عادی جرائم پیشہ ہے اور قبل ازیں بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ضلع پولیس شرقی کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
