کراچی میں الفلاح شمسی سوسائٹی کے پیٹرول پمپ پر 20 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں دو مرتبہ ڈکیتی کرنے والے سابقہ ملازمین ملوث پائے گئے ہیں۔ الفلاح پولیس نے اس کیس میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں علی حیدر، پرویز احمد، اور ندیم شامل ہیں۔
سندھ کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے ملیر گیریژن میں پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا
ایس ایس پی کورنگی، توحید رحمان نے بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی کے دوران پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی چھین لیا تھا اور 20 جولائی کو پیٹرول پمپ سے کیش لوٹنے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار ملزمان سے 3 پستول اور 2 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی ہے۔
ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ پیٹرول پمپ کے سابقہ ملازمین ہونے کے ناطے بھاری کیش کی مخبری کرتے تھے اور 6 ماہ قبل بھی پیٹرول پمپ سے 13 لاکھ 60 ہزار روپے کیش چرانے میں ملوث تھے۔ تین مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اور اس وقت گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔