مالی سال2024: پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی، چین درآمدی ملک

مالی سال2024 میں پاکستان کے لیے امریکا سب سے بڑا برآمدی ملک جبکہ چین سب سے بڑا درآمدی ملک بن گیا۔

چیف جسٹس کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، قتل کے فتوے جاری کیے جارہے ہیں، عطا تارڑ

تشکر نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات سب سے زیادہ 5 ارب 29 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ پاکستان کی چین سے درآمدات 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی امریکا کے لیے برآمدات میں 0.9 فیصد کا اضافہ ہوا، مالی سال 2024 میں پاکستان کی چین سے درآمدات 24 فیصد بڑھیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024 میں پاکستان کی امریکا سے درآمدات میں 38 فیصد کم ہوئیں، جبکہ امریکا سے درآمدات کا حجم ایک ارب 26 کروڑ ڈالرز رہا۔

گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی چین کے لیے برآمدات 2 ارب 56 کروڑ ڈالرز رہیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “مالی سال2024: پاکستان کیلئے امریکا سب سے بڑا برآمدی، چین درآمدی ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!