سربراہ پاک بحریہ سے برازیلین نیوی کے سربراہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برازیلین نیول چیف آف اسٹاف نے دونوں ممالک میں ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کو ختم کرنے اور دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
ن لیگ نے300 فری یونٹ دینےکاکہاتھا ، فری میں بجلی نہ دیں مگرریٹ تو صحیح لگائیں ،مفتاح اسماعیل
برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ ’’ہم بحری افسران کے باہمی تبادلوں کے ذریعے دونوں ممالک میں بہتری لا سکتے ہیں جبکہ دو طرفہ کمیونیکیشن کے ذریعے دونوں ممالک کی بحری صنعت کے دفاع کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے، بحری کنٹرول میں برازیلین نیوی پاکستان کی مہارت میں بہت دلچسپی رکھتی ہے۔
برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’’برازیل کو بحری سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہوگا، مضبوط بحری تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ برازیلین نیول چیف آف اسٹاف کا دورہ پاکستان ملٹری ڈپلومیسی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اور قدم ہے۔ سفارتی سطح پر اس قسم کے اقدامات پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔