تشکر نیوز: ویسٹ ضلع کے ایس ایس پی کے مطابق، تھانہ مومن آباد پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم، حفیظ الرحمٰن بگٹی، کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کا نام منشیات فروشوں کی فہرست/آئی آر (IR) میں بھی شامل تھا اور وہ اقدام قتل کے مقدمہ الزام نمبر 318/2024 بجرم دفعہ 324 ت پ میں مفرور اور مطلوب تھا۔
ڈی آئی جی ویسٹ کی پریس کانفرنس: پولیس مقابلے میں 19 جولائی کو شہید کانسٹیبل کے قاتلوں میں سے دو ہلاک، ایک فرار
خفیہ اطلاع پر غوثیہ چوک کے قریب کاروائی کرکے ملزم شہزاد عرف ڈپٹی ولد نسیم کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے 525 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔