مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 20.09 فیصد تک پہنچ گئی

تشکر نیوز:  نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ جاری ہے۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار مہنگائی 0.17 فیصد مزید بڑھ گئی ہے، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 20.09 فیصد ہو گئی ہے۔

DHA میں قبیلے کے تنازعے کے بعد بگٹی قبیلے کے 17 افراد گرفتار

ادارہ شماریات کے مطابق، ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 8 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ چکن کی قیمت میں 4.80 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ لہسن 2.01 فیصد، دال چنا 1.87 فیصد اور انڈے 1.71 فیصد مہنگے ہوئے۔ بیف کی قیمت 0.93 فیصد اور گڑ کی قیمت 0.89 فیصد بڑھ گئی۔ دال مونگ 0.84 فیصد، تازہ دودھ 0.45 فیصد، جلانے والی لکڑی 0.23 فیصد اور سیگریٹس کی قیمت 0.12 فیصد زیادہ ہو گئی۔

 

 

دوسری جانب، ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19 فیصد، پیاز 2.14 فیصد، کیلے 0.53 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.35 فیصد کمی ہوئی۔ آلو کی قیمت 0.17 فیصد کم ہوئی جبکہ ایل پی جی کی قیمت 1.04 فیصد کم ہو گئی ہے

62 / 100

One thought on “مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ، سالانہ شرح 20.09 فیصد تک پہنچ گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!