پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم کو سبزا زار پولیس نے گرفتار کیا، پولیس حکام نے بتایا کہ مطابق سید پور کی رہائشی 8 سالہ بچی گھر سے کھیلنے نکلی تھی، ملزم نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
حکام نے بتایا کہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانے کی پولیس کی نفری موقعے پر پہنچی اور ملزم کو فوری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
