پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بس میں مبینہ طور پر کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تشکر نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملزم دوران سفر کم سن بچی کو مسلسل ہراساں کرتا رہا، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں بس میں ہراسگی کی شکایت موصول ہوئی، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو متعلقہ بس کی لوکیشن بتائی گئی۔
بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
شکایت پر ورچوئل پولیس اسٹیشن کی جانب سے پولیس کو آگاہ کیا گا اور بس کی لوکیشن دی گئی، اہلکاروں کو بس کے اگلے اسٹاپ پر بھیجا گیا جہاں پہنچتے ہی متاثرہ لڑکی کی نشاندہی کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
لاہور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔
