بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری سے بچنے کے لئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کردیے۔

تشکر نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سے تفصیلات لے کر عدالت کو جمع کرائیں، نیب کو میں نوٹس کرکے تفصیلات مانگ لیتا ہوں۔

کراچی: جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک تفصیلات لی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2 دن قبل بشری بی بی نے لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر کردی تھی۔

54 / 100

One thought on “بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات، نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!