کراچی: جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے طارق روڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے میں شامل ہوجائیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، وزیر دفاع

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گرفتار کیا، ملزمان کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کیئر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا، ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے جب کہ ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دیے۔

چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

One thought on “کراچی: جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ بھیجنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!