ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

9 مئی: عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

تشکر نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

یاد رہے کہ 7 مئی کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ 9 مئی کو عوام اور فوج میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی۔

 

 

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں اس کی فوج پر حملہ کرایا، اس کی فوج کے شہدا کی علامات کی تضحیک کی تھی، اس کے بانی کے گھر کو جلایا تھا، وہاں پر فوج اور عوام کے درمیان نفرت پیدا کی گئی، اور وہ لوگ جو یہ کر رہے ہیں، یہ کروا رہے ہیں، ان کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے تو کسی بھی ملک میں ایسا ہو وہاں کے نظام انصاف پر سوال اٹھتا ہے۔

55 / 100

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!