ایڈیشنل آئی جی کراچی کے احکامات کے تحت گزشتہ ہفتے پولیس کی انسداد جرائم کارروائیاں کامیابی سے جاری رہیں۔
شہر میں ڈاکوؤں کے خلاف ضلعی پولیس کے 17 مقابلے ہوئے، جن میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 33 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے 22 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 14 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔
کورنگی صنعتی ایریا پولیس کی کامیاب کارروائی: موبائل فون چھیننے والا دو رکنی گروہ گرفتار
کراچی کے ایسٹ، ویسٹ، اور ساوتھ زونز میں مجموعی طور پر 480 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 40 کلو 298 گرام چرس، آئس/کرسٹل، اور ہیروئین برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 98 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی اور چوری شدہ 38 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔
کراچی پولیس کی جانب سے جرائم کے خاتمے، امن و امان کی بحالی، اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔
