حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

تشکر نیوز:  پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے فلسطین کے حق میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے فیض آباد دھرنے میں خصوصی شرکت کی اور تحریک لبیک کے تمام آئینی و جمہوری مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔

فیض آباد میں جاری دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ حکومت کو مسئلہ فلسطین پر او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرنا چاہیے۔ پاکستان کی قیادت میں فلسطین میں امن فوج کے دستے تعینات کیے جائیں اور کل جماعتی کانفرنس بلا کر مسئلہ فلسطین پر متفقہ قومی لائحہ عمل بنایا جائے۔

حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

انہوں نے اسرائیلی مصنوعات پر سرکاری طور پر پابندی عائد کرنے اور مظلوم فلسطینیوں سے عملی یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے اور اقوام متحدہ اپنی افادیت اور اہمیت کھو چکا ہے۔

شاداب رضا نقشبندی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹی ایل پی کے تمام جمہوری اور آئینی مطالبات کو سنجیدگی سے تسلیم کرے۔ انہوں نے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے اور اسرائیل کو عالمی دہشت گرد قرار دے کر اس کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے عالمی برادری، او آئی سی، یورپی یونین، عرب لیگ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے غزہ کے مسئلہ پر اپنی منافقانہ روش تبدیل کرنے کی اپیل کی۔ ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی کو آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ یہ جمہوری حکومت کے چہرے پر بد نما سیاہ داغ ہے۔

eea41907 adb4 4da8 9deb 42de068a209e e1721404974145

مزید برآں، شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اگر اسلامی ریاستوں کے حکمران اور افواج اسرائیلی دہشت گردی کا سدباب نہیں کر سکتے تو چوڑیاں پہن لیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض بنا کر غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔ جب تک مسلم ممالک ان اداروں کے شکنجے سے باہر نہیں نکلیں گے، وہ اپنے عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمانی نہیں کر سکیں گے۔

اس موقع پر پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد زاہد حبیب قادری، ڈویژنل صدر علامہ عطاء الرحمن دھنیال، ضلعی صدر انجینئر نجم الثاقب قادری، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمن صدیقی، ضلعی رہنما سید فاروق حیدر، تحریک صراط مستقیم کے رہنما علامہ اشفاق صابری، سرپرست اعلیٰ سنی علماء کونسل مفتی محمد عارف چشتی سمیت دیگر علماء، مشائخ، عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 

70 / 100 SEO Score

One thought on “حکومت مسئلہ فلسطین پراو آئی سی کا اجلاس پاکستان میں طلب کرے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!