چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو جو بنیادی حقوق حاصل ہیں ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی حالانکہ ہمارے دشمن اس کے برعکس ہمارے ملک کا تاثر غلط دینے کی کوشش کرتے ہیں

تشکور نیوز رپورٹنگ،

چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز علی بروئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیت کو جو بنیادی حقوق حاصل ہیں ایسی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی حالانکہ ہمارے دشمن اس کے برعکس ہمارے ملک کا تاثر غلط دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کا یہ پروپگنڈا بےکار ثابت ہوا ہے اور ہوتا رہے گا قائد اعظم نے جو ملک چلانے کے احسن اصول بتائے تھے اس میں اقلیتوں کے تحفظ اور مساوی حقوق کے واضح احکامات تھے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی ان سے روح گردانی کرے پاکستان میں اقلیت سب سے زیادہ آزادی کے ساتھ محفوظ طور پر رہتی ہے جبکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے علم میں ہے
دسمبر کا مہینہ قائد اعظم کی پیدائش اور پاکستان میں بسنے والی سب سے بڑی اقلیت کے تہوار کرسمس کا ہے اسلیے اس کی آمد سے قبل جہاں مسیح آبادیاں ہیں وہاں ہر سطح پر اقدامات کیے جا رہے ہیں جس طرح سےعید بقر عید اور محرم میں کیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل چھ میں چرچ کا دورہ کرتے ہوئے کیا مسیحی منتظمین نے انہیں بریفنگ دی اور ان کو خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ میونسپل کمشنر آغا خلیق وائس چیئرمین عارف رانا پی ایس ساگر خان ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر ایم اے عزیز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
چیئرمین کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ مسیح برادری کے مذہبی تہوار میں ان کی سہولیات کے حوالے سے ہر امور مثالی انداز میں انجام دیے جائیں گے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش نہ آئے خدمت ہمارا شعار ہے جس کے لیے سرگرداں ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!