ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبعیت ناساز، ہسپتال داخل

ملائیشیا کے 2 دہائیوں کے سابق وزیر اعظم 99 سالہ بوڑھے مہاتیر محمد کو کھانسی کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق ان کے ترجمان ان کی خراب طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ مہاتیر پیر سے نیشل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں ہیں اور وہ چند دن مزید طبی مرکز میں رہیں گے، انہوں نے ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

فرزند بلوچستان میجر جمال شیران اپنی جان دے کرقوم کو حیات بخش گئے

سابق وزیر اعظم کا دل کے مسائل سے متعلق ایک ریکارڈ ہے اور انہیں اخری دفعہ جنوری میں بھی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، پھر تقریبا تین ماہ بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی دے دی گی تھی، انہیں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

99 سالہ سابق وزیر اعظم کو ایک غیر تشخیص شدہ انفکیشن کے باعث نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لے جایا گیا تھا اور اس وقت سے وہ ہسپتال میں زیر نگہداشت تھے۔

اس وقت ان کے دفتر سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا تھا کہ مہاتیر محمد کو نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ سے آج ڈسچارج کردیا گیا، بیان میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں۔

مہاتیر محمد نے 2003 تک 22 برس بطور وزیر اعظم خدمات انجام دیں، وہ 92 سال کی عمر میں بطور وزیرا عظم ایک بار پھر حکومت میں آئے جب کہ انہوں نے 2018 میں حزب اختلاف کے اتحاد کی قیادت کرتے ہوئے تاریخی کامیابی حاصل کی اور اس جماعت کو شکست سے دوچار کیا جس کی کبھی وہ خود رہنمائی کرچکے تھے۔

اندرونی اختلافات کے باعث ان کی حکومت 2 سال سے بھی کم مدت میں ختم ہوگئی تھی۔

 

 

مہاتیر محمد کے پاس دنیا کے معمر ترین وزیراعظم ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہے، جب وہ طویل عرصے بعد 2018 میں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر کے 93 برس مکمل ہونے میں صرف 2 مہینے رہ گئے تھے۔

54 / 100

One thought on “ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبعیت ناساز، ہسپتال داخل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!