تشکر نیوز: سی او او واٹر کارپوریشن، انجینئر اسداللہ خان نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے راستوں اور گذرگاہوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے جلوسوں کے راستوں اور گذرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ چیف انجینئر سیوریج آفتاب عالم چانڈیو اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
ایس ایس پی ملیر کا تھانہ سکھن میں 9 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
دورے کے دوران، سی او او واٹر کارپوریشن نے جعفری الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سمیت دیگر قائدین سے ملاقات کی اور انہیں واٹر کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے ہیں۔
جعفری الائنس کے رہنماؤں نے واٹر کارپوریشن کی جانب سے جلوسوں کے راستوں پر فراہمی و نکاسی آب کے بہترین انتظامات کو سراہا اور محرم الحرام کے دوران بہتر انتظامات کرنے پر واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔