تشکر نیوز: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سینٹرل پولیس آفس میں اہم پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ کچہ ایریاز میں پولیس کی کامیابیاں ان کی محنت اور حکمت عملی کا نتیجہ ہیں اور منظم جرائم کی صورت میں متعلقہ ضلعی افسران ذمہ دار ہوں گے۔ شارع فیصل پر پولیس مقابلے میں عمدہ کارکردگی پر ایس ایس پی ایسٹ اور ان کی ٹیم کے لیے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔
محرم الحرام کے دوران سندھ پولیس کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کراچی الیکٹرک سے بات چیت کی گئی ہے کہ محرم کے تین یوم تک لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ خطرناک ڈاکو امداد عرف اندو بھیو کی ہلاکت سے ہندو کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے سندھ پولیس کے حق میں نعرے لگائے۔ امداد بھیو کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ کچہ ایریاز میں 80 تا 100 ملزمان نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
کسی کو پُر تشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی: عمران خان
وزیر داخلہ نے سندھ پولیس کے باکسر شہیر خان آفریدی کی بھارت کے خلاف کامیابی پر ان کی تعریف کی اور ایک ملین روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

قبل ازیں، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ بوہری کمیونٹی کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور محرم کے حوالے سے 50 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ منشیات مافیاز کے خلاف کارروائیوں میں 300 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں اور 4760 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 72 شہریوں کو اسٹریٹ کریمنلز نے قتل کیا اور پولیس نے 65 ملزمان کو گرفتار کیا۔

آئی جی سندھ نے مزید بتایا کہ رواں سال 100 پولیس اسٹیشنز کو بہتر بنانے کا ہدف ہے اور ہر تھانے کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے بجٹ دیا جا رہا ہے۔ شعبہ تفتیش کو 500 ملین دیے گئے ہیں اور پولیس ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس کے تحت فی کس 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ سیف سٹی پروجیکٹ پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
