سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

تشکرنیوز: کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6، امام احمد روڈ پر مانی مسجد کے سامنے پلاٹ نمبر M 87 پر غیر قانونی تعمیرات کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پر مسمار کیا جا رہا ہے۔ یہ غیر قانونی چھت آج ہی ڈالی گئی تھی، جس پر ڈائریکٹر جنرل نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبدالسجاد خان کو ہدایات جاری کیں اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کروایا۔

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق حکومتی فیصلے کی مخالفت کردی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی خصوصی ہدایات پر ایس بی سی اے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے بتایا کہ پیر کے روز پلاٹ نمبر 87/M پر گراؤنڈ پلس 2 کی بجائے غیر قانونی طور پر تیسری منزل ڈالی جا رہی تھی، جس کی اطلاع پر فوری ایکشن لیا گیا اور غیر قانونی فلور کو مسمار کروا دیا گیا۔

کراچی کے کسی بھی علاقے میں اب غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عبدالرشید سولنگی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی کی جانب سے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی حوصلہ شکنی کی ہدایات دی گئی ہیں، جس پر ایس بی سی اے کے تمام افسران عمل پیرا ہیں۔ کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی شکایات براہ راست ایس بی سی اے کے دفتر میں کی جائیں تاکہ ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یاد رہے کہ آج ہی اس غیر قانونی چھت کی تعمیر کی گئی تھی، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ڈائریکٹر ڈیمولیشن عبد السجاد خان کو ہدایات جاری کیں اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کروایا جا رہا ہے۔

One thought on “سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!