کیماڑی تھانہ شیرشاہ پولیس نے جناع روڈ شیرشاہ کی رہائشی دو سگی بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرلیا، ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق۔
16 سالہ مسکان اور 14 سالہ مہک چار روز سے لاپتہ تھیں۔ لڑکیوں کے چچا وقار کی مدعیت میں تھانہ شیرشاہ میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
اے این ایف کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری
پولیس نے ایس ڈی پی او پاک کالونی تابش علی شاہ کی سربراہی میں اور ایس ایچ او شیرشاہ سب انسپکٹر عدیل احمد کے ساتھ آج صبح کاروائی کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو بغدادی کے علاقے سے بازیاب کرلیا۔

دونوں بہنیں شیرشاہ میں اپنی پھوپھی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔ انہیں ان کے معلم قاری کلیم اللہ نے اغوا کیا تھا۔ قاری کلیم اللہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
