سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کا حقدار قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے جس فیصلے کا انتظار تھا وہ آگیا، مزید کہا کہ یہ سارا تماشا 2018سےشروع ہوا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جس کا سوشل میڈیا مضبوط ہے، اس کا راج ہے اس کے لیے فیصلے ہیں، آج کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو پاپولر فیصلہ کہہ سکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سے اس پارٹی سے الیکشن نہیں لڑا، ابھی فیصلہ پی ٹی آئی پر آگیا ہے، جو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا۔

عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں جن کے وہ حقدار ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ڈیم بنا رہے تھے، حنیف عباسی کو بند کر رہے تھے، رانا ثنا اللہ کو منشیات میں پکڑ رہے تھے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا ہے، مصطفیٰ کمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!